ڈوبتی ائیرلائن کو چوہے نے گڑھے میں گرا دیا

ہاٹ لائن نیوز : سری لنکا کی قومی ایئرلائن کے طیارے میں دوران پرواز چوہا سامنے آنے سے بھگدڑ مچ گئی، طیارہ 3 دن تک پرواز نہ کر سکا۔
رپورٹ کیمطابق گزشتہ ہفتے سری لنکن قومی ایئرلائن کےطیارے میں انوکھاواقعہ پیش آیاجہاں ایک چوہےنےپرواز کو 3 دن کیلیے روک دیا۔
طیارے میں چوہے کی موجودگی کا انکشاف اس وقت ہوا جب سری لنکن ایئرلائنز کے ایئربس اے 330 نے لاہور سے ٹیک آف کیا جس کے بعد عملہ چوہے کی تلاش میں مصروف ہوگیا اور اس بات کی بھی تفتیش کی کہ چوہے نے کہیں کوئی تار کاٹ دی ہے۔ یا کسی ڈیوائس کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔
تاہم چوہے کو تلاش کرنے کے لیے سری لنکا پہنچنے پر طیارے کو تین دن کے لیے کولمبو میں گراؤنڈ کرنا پڑا جس سے کمپنی کو بھاری مالی نقصان ہوا۔ تاہم چوہا مردہ پائے جانے کے بعد طیارے کی پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں۔
ایئر لائن کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ چوہے کو ڈھونڈنے میں تین دن لگے اور وہ مردہ پایا گیا۔ اس کے بعد طیارے کو پرواز کی اجازت دی گئی۔









