اصلی وزیر اعظم کون؟

0
57

ہاٹ لائن نیوز : وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کو منظور ہوا تو حکومت مدت پوری کرے گی، اصل وزیراعظم نواز شریف ہی ہیں۔

نامزد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے چاہا تو حکومت کامیاب ہو گی، تمام وزارتیں نواز شریف کی ہیں، نواز شریف ہی اصل وزیر اعظم ہیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ اتنی کمزور حکومت بن رہی ہے، کیا وہ مدت پوری کرے گی تو انہوں نے جواب دیا کہ اللہ کو منظور ہوا تو حکومت مدت پوری کرے گی، اللہ نے چاہا تو حکومت کامیاب ہوگی۔

جب پوچھا گیا کہ یہ حکومت کو کمزور کرنے کا مشن تھا؟ یہ کس کا مشن ہو سکتا ہے؟ تو شہباز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا۔

Leave a reply