ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی منگنی کی تصدیق، جلد شادی متوقع

0
82

معروف ماہرِ نفسیات اور سوشل میڈیا پر سرگرم شخصیت ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی دوسری شادی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ان کی منگنی ہو چکی ہے اور جلد شادی کی تاریخ طے کی جائے گی۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ان کی شادی ابھی نہیں ہوئی، جیسا کہ سوشل میڈیا پر بعض افراد کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے، بلکہ صرف بات پکی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر نبیحہ نے گفتگو کے دوران ایک عورت کی زندگی میں مرد کی اہمیت پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عورت کتنی ہی مضبوط کیوں نہ ہو، زندگی میں ایک مرد کا ساتھ اسے مکمل ہونے کا احساس دیتا ہے۔ ان کے بقول، “عورت اور مرد کو ایک دوسرے کا مقام تسلیم کرنا چاہیے، اور اختلافات کو محبت سے حل کرنا ہی ایک صحت مند رشتے کی بنیاد ہے۔”

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ کئی افراد نے انہیں نیک تمنائیں دی ہیں جبکہ کچھ نے ان کے خیالات پر بحث کا آغاز کیا ہے۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان ماضی میں بھی اپنی بے باک رائے اور سماجی موضوعات پر گفتگو کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔

Leave a reply