ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں اہم پیش رفت

0
161
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں اہم پیش رفت

ہاٹ لائن نیوز : امریکی جیل سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے انکشاف کیا کہ حکومت نے ڈاکٹر عافیہ کو معاف کرنے کیلیے امریکی صدر کو خط لکھا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی امریکی جیل سےرہائی اور وطن واپسی کےکیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کےدوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔

انہوں نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق کو بتایا کہ وزیراعظم نے عافیہ صدیقی سے متعلق امریکی صدر کو خط لکھاہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نےاسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکررکھی ہے۔

Leave a reply