
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں میاں محمودالرشید کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے آگاہی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے مقدمات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے میاں محمودالرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے والد میاں محمود الرشید کے خلاف جلاو گھیراو مقدمات زیر سماعت ہیں ، تمام تر تفصیلات سامنے انے کے بعد ہی ضمانتں دائر کرینگے ۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ میاں محمود الرشید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔









