ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنےوالی بلی کےچرچے

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست ورمونٹ میں ایک بلی کو یونیورسٹی کیجانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔
‘میکس’ نامی بلی نے ورمونٹ اسٹیٹ یونیورسٹی کیسلٹن کیمپس کے داخلی دروازے کے قریب رہائش اختیار کر لی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر یونیورسٹی جاتی ہے۔
زیادہ تر یونیورسٹی میں رہنے کیوجہ سے بلی طلبہ اور اساتذہ سے مانوس ہوتی ہے اسلیے یونیورسٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتی۔
طلباء اور فیکلٹی سے بلی کی محبت کے اعتراف میں، یونیورسٹی کے حکام نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور ڈاکٹر آف لٹریچر کے خطاب سے نوازا۔









