
ہاٹ لائن نیوز : مردان کے علاقے کاٹلنگ میں نجی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ 6 سالہ سلمان کے گلے میں درد تھا۔
سلمان کو علاج کے لیے نجی میڈیکل سینٹر لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے گلے کا آپریشن کیا تاہم بچے کی حالت مزید بگڑ گئی اور بہت کوششوں کے باوجود وہ زندہ نہ بچ سکا۔
بچے کے والدین کیجانب سے احتجاج اور شکایت درج کرانے کے بعد محکمہ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر اور کلینک کو سیل کر دیاہے۔









