چینی کی قیمتوں میں کمی، مہنگائی پر جزوی کنٹرول

0
109
چینی کی قیمتوں میں کمی، مہنگائی پر جزوی کنٹرول

لاہور میں چینی کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ گزشتہ دس دن کے دوران فی کلو چینی کی قیمت 210 روپے سے کم ہو کر 186 روپے تک پہنچ گئی، یعنی 24 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو بوری کی قیمت بھی 10,500 روپے سے گھٹ کر 9,300 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق چینی کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ گنے کی کرشنگ کا آغاز ہے، جس سے مارکیٹ میں چینی کی دستیابی میں اضافہ ہوا اور قیمتوں پر مثبت اثر پڑا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ دسمبر میں قیمتوں میں مزید کمی کی توقع ہے۔

معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ اگر حکومت درآمدی پالیسیوں اور مقامی پیداوار کو مؤثر انداز میں منظم رکھے تو چینی کی قیمتیں مستحکم رہ سکتی ہیں۔

Leave a reply