چینی ماہرین نے 3 منٹ میں ہڈی جوڑنے والا انقلابی “بون گلو” تیار کرلیا

0
66

چینی سائنسدانوں نے ایک انوکھی ایجاد متعارف کرائی ہے جسے ’’بون گلو‘‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ گلو صرف 3 منٹ میں ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسے طبی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عام طور پر ہڈی ٹوٹنے کی صورت میں مریض کو آپریشن، راڈ یا پیچ لگانے اور پلستر جیسی پیچیدہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس میں مہینوں لگ جاتے ہیں۔ لیکن اس نئی گلو کے استعمال سے ہڈیوں کو نہ صرف تیزی سے جوڑا جا سکتا ہے بلکہ مریض کی تکلیف اور صحت یابی کا وقت بھی کم ہو جاتا ہے۔

تحقیقی ٹیم نے بتایا کہ اس گلو کی تیاری میں سمندری سیپیوں سے متاثر ہو کر طریقہ کار اپنایا گیا ہے، کیونکہ وہ پانی میں رہتے ہوئے بھی سختی سے جمی رہتی ہیں۔ گلو جسم میں لگانے کے بعد خود ہی جذب ہو جاتی ہے اور اسے دوبارہ نکالنے کے لیے کوئی آپریشن نہیں کرنا پڑتا۔

اب تک اس گلو کو 150 سے زیادہ مریضوں پر آزمایا جا چکا ہے، جس نے اسٹیل کی پلیٹ جیسا مضبوط سہارا فراہم کیا ہے، جبکہ اس کے استعمال سے انفیکشن کے خدشات بھی کم ہو جاتے ہیں۔ ماہرین اسے مستقبل میں ہڈیوں کے علاج کے لیے ایک انقلابی ایجاد قرار دے رہے ہیں۔

Leave a reply