چیف سیکرٹری پنجاب کا انتخابات کے انتظامات کا جائزہ

0
238
چیف سیکرٹری پنجاب کا انتخابات کے انتظامات کا جائزہ

ہاٹ لائن نیوز : چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے محکمہ داخلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔

 چیف سیکرٹری نے انتخابی عمل کے دوران امن وامان اور انتظامی امور کی مانیٹرنگ کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری داخلہ نے چیف سیکرٹری کو سی سی ٹی وی کیمروں اور آن لائن مانیٹرنگ کیلئے بنائے گئے ڈیش بورڈ بارے بریفنگ دی۔

سپیشل سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a reply