
ہاٹ لائن نیوز : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے نئے افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہم افسران کو اپنے دفتر میں تعینات کر دیا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے عہدے کے لیے اہم افسران کا تقرر کیا، چیف جسٹس نے اپنا نیا سیکریٹری اور ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا۔
نوٹیفکیشن کیمطابق سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمدیاسین کو گریڈ 21 میں چیف جسٹس کاسیکرٹری جبکہ سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمدعارف کوگریڈ 20 میں چیف جسٹس کاایگزیکٹو آفیسرتعینات کردیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق نئے رجسٹرار سپریم کورٹ کا تقرر بھی جلد کردیا جائے گا، موجودہ رجسٹرار جزیلہ اسلم کی بطور جج واپسی کے امکانات ہیں جب کہ چیف جسٹس کے اسٹاف آفیسر کی بھی جلد تقرری متوقع ہے۔









