
چھکا مارنے کے بعد کرکٹر کی موت
پنجاب کے شہر فیروزپور میں ہرجیت سنگھ نامی انسان ڈی اے۔ وی سکول گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے چھکا مارا اور پچ تبدیل کرتے وقت معمولی تکلیف سے اچانک پچ پر گر گیا جس پر ساتھی کھلاڑی دوڑ کر اس تک پاس پہنچے، فوری طور پر اس کی مدد کی گئی اور سی۔ پی۔ آر دینے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جان بر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، ہرجیت سنگھ پیشے کے لحاظ سے ترخان تھا، وہ میچ میں انچاس رنز بنا چکا تھا جب وہ پچ پر گر کر جاں بحق ہو گیا۔









