چوہدریوں کے خلاف نیب کا شکنجہ تیار
ہاٹ لائن نیوز: نیب نے سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی انکے خاندان اور شریک ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق نیب نے پرویز الہی ،مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا ، ریفرنس میں پرویز الہی ،مونس الہی ،محمد خان بھٹی سمیت چھ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ، ریفرنس میں پرویز الہی پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پرویز الہی نے بطور وزیر اعلی گجرات کے لیے 72ارب کے ترقیاتی پیکجز دیے ،پرویز الہی نے خلاف قانون تمام ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی اور کک بیکس لیے، مونس الہیٰ نے متعلقہ حکام سے میٹنگ کرکہ کک بیکس کے شئیر طے کیے ،باپ کے وزیر اعلی بننے کے بعد مونس الہی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا ۔
مونس الہیٰ نے رشوت کے پیسوں سے جولائی 2022 کے بعد 72ملین کی 384کنال اراضی خریدی ،سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے اکاؤنٹ سو ملین جمع ہوئے جس کے ذرائع موجود نہیں ،نیب ریجنل بورڈ ریفرنس کا جائزہ لینے کے بعد منظوری کےلیے چیئرمین نیب کو بھجوائے گا۔
چئیر مین نیب کی منظوری کے بعد پرویز الہی اور دیگر کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔








