چوری کرنےآنےوالا چور روشن دان میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا

0
148
چوری کرنےآنےوالا چور روشن دان میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے نواحی علاقے میں چائے کی دکان پر چوری کرنے آنے والا چور روشن دان میں پھنس کر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق قمر عباس نامی چور مبینہ طور پر چوری کی نیت سے چائے کے ہوٹل میں داخل ہوتے ہوئے پکڑا گیا اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 نے لٹکتی لاش کو نیچے اتار کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

Leave a reply