چار بچوں کی ماں کا قاتل شوہر گرفتار

0
265
چار بچوں کی ماں کا قاتل شوہر گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا میں پولیس نے چار بچوں کی ماں کو قتل کرکے لاش ڈرم میں پھینکنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی لاش ڈرم کے اندر پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم چناسر گوٹھ کا رہائشی ہے جو قتل کے بعد لاش اللہ والا ٹاؤن میں پھینک کر فرار ہو رہا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بابو ولد نور احمد نے اپنی بیوی کو چہرے پر تکیہ رکھ کر قتل کر دیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ ٹیم نے ملزم کا تعاقب کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی لاش 3 دن پرانی ہے جبکہ متوفی 4 بچوں کی ماں تھی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رات گئے جناح اسپتال منتقل کردیا اور ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا۔

Leave a reply