
پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
چئیرمن پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا پاکستان اور انڈیا کے مابین جنگ بندی کے حوالے سے کہنا ہے کہ سیز فائر اگر انڈیا کے ساتھ ہو سکتا ہے تو پی۔ ٹی۔ آئی کے ساتھ کیوں نہیں ؟ پی۔ ٹی۔ آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم نے انڈیا کو ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر جواب دیا ہے۔
انڈیا کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، انڈیا کی طرف سے دوبارہ اگر جارحیت کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا تو آئندہ بھی ایسا ہی سخت جواب ملے گا، چیئرمین پی۔ٹی۔ آئی نے مزید کہا کہ سیز فائر انڈیا کے ساتھ اگر ہو سکتا ہے تو پھر پی۔ ٹی۔ آئی کے ساتھ بھی سیاسی طور پر سیز فائر ہونا چاہیے۔









