پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔

0
210

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے سمیت تین رہنماؤں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا

جسٹس عابد عزیز شیخ نے سماعت کی درخواست گزار ممبر صوبائی اسمبلی شیخ امتیاز محمود،سفیان حفیظ اور ملک جمشید کی جانب سے وکیل ملک احد اعوان نے دلائل دئیے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ

سیاسی بنیادوں پر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیاکسی قانونی جواز کے بغیر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیاجانابنیادی حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ نام شامل ہونے سے عمرہ کی ادائیگی اور بیرون ملک کاروباری امور نمٹانے میں مشکلات کاسامناہے،

لہزا عدالت وفاقی حکومت کو نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دےعدالت نےدرخواست پر عائد دفتری اعتراض ختم کردیا اور رجسٹرار آفس کو درخواست باضابطہ سماعت کےلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی

Leave a reply