پی ٹی آئی کے امیدوار کو کیوں رہا نہ کیا گیا؟

0
248
پی ٹی آئی کے امیدوار کو کیوں رہا نہ کیا گیا؟

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے امیدوار پی پی 35 وزیر آباد مہر یوسف کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

جسٹس محمد امجد رفیق نےبازیابی کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے پولیس افسران کو واقعہ کی سی سی سی ٹی وی فوٹیج سیشن جج سیالکورٹ کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مہر یوسف کو الیکشن سے دور رکھنے کے لیے جعلی مقدمات درج کیے گئے ، ایک مقدمہ گوجرانوالہ دوسرا سیالکوٹ میں درج کیاجو خارج ہوگئے تھے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مہر یوسف پی پی 35 وزیر آباد الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ، مہر یوسف کو پولیس نے بغیر کسی الزام کے گرفتار کرلیا ، مہر یوسف کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے گرفتار کیا گیا ، مہر یوسف کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت امیدوار مہر یوسف کو بازیاب کرانے کا حکم دے ۔

Leave a reply