پی ٹی آئی کی جانب سےاحتجاجی حکمت عملی تیار

0
232
پی ٹی آئی کی جانب سےاحتجاجی حکمت عملی تیار

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں 24 نومبر کے احتجاج پر پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں جب کہ پارٹی نے حتمی مشاورت کی اور اسلام آباد پہنچنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

ذرائع کے مطابق حتمی مشاورت میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے قافلے 24 نومبر کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، اسلام آباد پہنچنے میں 2 سے 3 دن لگیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے کارکنوں کو 26 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی ہدایت کی ہے، اسلام آباد پہنچ کر کارکن دھرنا دینگے۔

ذرائع کے مطابق مشاورت کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ میں اور میری بہنیں بھی قافلے کیساتھ اسلام آباد آئیں گے، احتجاج کے دوران مذاکرات کا راستہ بھی کھلا رکھا جائیگا۔

Leave a reply