پی ٹی آئی کااحتجاج: تاجروں نے ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا

0
701
پی ٹی آئی کااحتجاج: تاجروں نے ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا

ہاٹ لائن نیوز: تاجروں نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے اور اسے غیر قانونی قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، استدعا کی گئی کہ احتجاج کی کال کو آزادی تجارت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔

جناح سپر مارکیٹ کے صدر نے تحریک انصاف کے احتجاج کو غیر قانونی قرار دینے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں وزارت داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ورزی ہے، پرامن کاروبار اور دیگر فرائض کی انجام دہی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پی ٹی آئی کے احتجاج سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوسکتے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ انتظامیہ کو چیئرمین پی ٹی آئی اور کارکنوں کو اس غیر قانونی احتجاج سے روکنے کی ہدایت کیجائے۔

Leave a reply