پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ سے بھی مدد مانگ لی

0
201
پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ سے بھی مدد مانگ لی

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرائی تھی، چوہدری امیرافضل نے جلسے کی درخواست جمع کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی 28 ستمبر کو لیاقت باغ یا بھٹہ چوک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے۔

اس تناظر میں پی ٹی آئی کی جانب سے اکمل خان باری نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ 5 اکتوبر کو ہے اور وہ پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں، مینار پاکستان پر شام 5 سے 10 بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 5 اکتوبر کو جلسے کی اجازت کا حکم دے۔

Leave a reply