
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن مقررہ مدت میں کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔
اڈیالہ جیل کے باہر بشری بی بی کی گاڑی کے گھیراؤ اور اشتعال انگیز نعرے بازی کی مذمت کی گئی۔
کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔









