پی ٹی آئی رہنماووں کے خلاف جیل ٹرائل میں اہم موڑ

0
184
پی ٹی آئی رہنماووں کے خلاف جیل ٹرائل میں اہم موڑ

تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت پانچ مقدمات کے جیل ٹرائل کے دوران شاہ محمود قریشی نے قرآن مجید کے حلف پر کیس کا فیصلہ کرنے کی استدعا کر دی۔ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی بے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا

شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف کیس کی جیل میں سماعت ہوئی دوران سماعت شاہ محمود قریشی روسٹرم پر آگئے شاہ محمودنو مئی کے مقدمات میں قرآن مجید پر حلف کی استدعا کردی اور کہا کہ عدالت میرا اور پراسکیوشن کا قرآن مجید پر حلف لے ثبوت اور گواہوں کو چھوڑیں اب بات قرآن مجید کے حلف پر ہوگی

شاہ محمود قریشی ،عمر چیمہ ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر نے ڈاکٹر یاسمین کی ضمانتوں پر فیصلہ کرنے کی استدعا کردی اور کہا ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں ہم اپنی ضمانتیں واپس لے لیتے ہیں عدالت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانتوں پر فیصلہ کر دے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے واضح کیا کہ مقدمے کا ریکارڈ منگوایا ہے آج فیصلہ کردوں گا ۔ دوران سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی واضح کیا کہ مجھے اگر جیل میں کچھ ہوا تو ذمہ دارعدالت ہو گی عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ گواہ کے مطابق نو مئی سے قبل پندرہ لوگوں کی میٹینگ ہوئی ان پندرہ میں سے چھ لوگوں نے پریس کانفرنس کی پولیس نے آج تک ان چھ لوگوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی سرکاری وکیل کے کہا کہ ہم نے انہیں بے گناہ نہیں کیا وہ چھ لوگ اشتہاری ہیں جس شاہ محمود قریشی نے کہا پراسکیوٹر صاحب تصیح کرلیں وہ اشتہاری نہیں سرکاری ہیں۔ عدالت نے کاروائی دو ستمبر تک ملتوی کر دی۔کیس کی سماعت کے بعد شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں چالیس سال سے سیاست کر رہا ہوں انتالیس سال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ایک سال میں درجنوں مقدمات ہو گئے ,کسی کو برا لگے یا اچھا لگے بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہیں بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا
نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا ظلم تھا اکبر بگٹی اینٹی پاکستان نہیں تھا ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہیے , پچہتر سالوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں
محمود اچکزئی ڈیموکریٹ ہیں جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے شاہ محمود قریشی نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل کی جیت پر مبارکباد پیش کی

Leave a reply