
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گذشتہ سال نو مئی کے واقعات میں گلبرگ کینٹینر جلانے ، مسلم لیگ ہاؤس جلاؤ گھراؤ سمیت دیگر مختلف نوعیت کے الزامات میں درج مقدمات میں تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، اعجاز چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر چیمہ ،میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر کی استدعا پر تین جولائی تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی ۔
عدالت نے پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت پر ملزمان کی ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ ، نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن میں مقدمات درج ہیں ملزمان نے جیل سے اپنے وکلا کی وساطت سے ضمانتوں کی درخواستیں دائر کی ہیں۔








