
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جلسےکی درخواست مسترد کر دی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں 60 سے زائد سفارت خانے اور بین الاقوامی اداروں کے دفاتر ہیں، مختلف سیکٹرز میں سفارت کار اور غیر ملکی رہائش پذیر ہیں، شہر میں احتجاج اور ریلیوں سے غیر ملکیوں کی نقل و حرکت متاثر ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ روزانہ 5 لاکھ لوگ روزگار یا تعلیم کی غرض سے سفر کرتے ہیں، احتجاج ان کو بنیادی حق سے محروم کردےگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو پریشانی ہوگی، ان وجوہات کی بنا پر احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔









