پی ٹی آئی انصاف لائرز کے صدر پر علیمہ خان برہم

0
266
پی ٹی آئی انصاف لائرز کے صدر پر علیمہ خان برہم

ہاٹ لائن نیوز :علیمہ خان نے جمیل اصغر بھٹی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انصاف لائیرز فرم کا کوئی وکیل نظر نہیں آیا ۔

علیمہ خان نے کہا ہے کہ آپ یہاں آتے ہیں تصویریں اتروا کر چلے جاتے ہیں ، آپ صدر ہے انصاف لائرز فرم کے آپکو میں نے آج دیکھا ہے ، یہ 9 مئی سے صدر انصاف لائیرز کے ہیں اورہمیں آج نظر آئیں ہیں ۔

انہوں نےکہاکہ جمیل اصغر بھٹی مریم نواز کی تعریفیں کررہے ہیں اور اپنے ورکرز کا پتہ کچھ نہیں ،مریم نواز کی تعریفیں کم کریں جو ورکز اندر ہیں انکا خیال رکھیں ، یہاں ورکز ہمیں کہہ رہے ہیں کہ وکلاء فراہم کیے جائیں ۔

جمیل اصغر بھٹی نے علیمہ خان کو بتایا کہ میرے بھتیجاے احمر رشید بھٹی ایم پی اے کو گرفتار کیا ہوا ہے۔

جس پر علیمہ خان نے کہا کہ آپ اسطرح کی باتیں کر کے ہم سے ہمدری نہ لیں کچھ کام کریں ۔

Leave a reply