
ہاٹ لائن نیوز : تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان نے پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کی حمایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ارکان نے اتفاق کیا کہ پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہ کرنا درست فیصلہ تھا، کمیٹی غیر قانونی تھی۔
اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے سے پارٹی کی نمائندگی متاثر ہوئی ہے۔ کعرکمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارٹی کی نمائندگی کو بہتر بنانے کے لیے سنیارٹی کو مدنظر رکھا جائے۔
ذرائع کیمطابق ارکان نے چیف جسٹس سے اپنے موقف پر قائم رہنے اور انصاف کی بنیاد پر فیصلے کرنے کا بھی کہا۔ کور کمیٹی نے آئینی ترامیم پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کو چیلنج کرنے کے ارادے سے ترامیم کو چیلنج کرنے پر غور کرنے کا فیصلہ کیا۔
کور کمیٹی نے احتجاج کے حوالے سے اراکین سے تجاویز طلب کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔
مزید برآں، کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس ہر جمعہ کو منعقد کیے جائیں گے، تاکہ پارٹی امور پر باقاعدگی سے تبادلہ خیال کیا جاسکے۔









