پی آئی اے کی تاریخ میں نئی پیش رفت، چھ ماہ میں اربوں کا منافع

0
179
پی آئی اے کی تاریخ میں نئی پیش رفت، چھ ماہ میں اربوں کا منافع

پی آئی اے نے 2025 کی پہلی ششماہی میں 11.5 ارب روپے منافع کما لیا

پاکستان کی قومی ایئر لائن نے مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں نمایاں مالی بہتری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11.5 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے۔

یہ کارکردگی پی آئی اے کی گزشتہ دو دہائیوں کی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت ہے، کیونکہ یہ 2004 کے بعد پہلی بار ہے کہ قومی ایئر لائن منافع کی پوزیشن میں آئی ہے۔

جنوری سے جون 2025 کے دوران پی آئی اے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا، جو ادارے کی انتظامی اصلاحات اور مالی حکمت عملیوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

موجودہ کارکردگی پی آئی اے کی بحالی کی سمت ایک مثبت اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔

Leave a reply