پی آئی اے اور بمان ایئر لائنز کے درمیان اہم کارگو معاہدہ

0
122
پی آئی اے اور بمان ایئر لائنز کے درمیان اہم کارگو معاہدہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائن کے ساتھ ایک اہم کارگو انٹرلائن اسپیشل پروورائٹی معاہدہ کر لیا ہے، جو یکم دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق، اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فضائی کارگو کی نقل و حرکت کو آسان بنانا اور تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔ معاہدے کے تحت سعودی عرب کے اہم شہروں جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ پوائنٹس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

اس شراکت داری کے ذریعے علاقائی تجارت کے لیے ایک مؤثر کوریڈور قائم کیا جائے گا، جس سے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز اور زرعی مصنوعات جیسی قیمتی اشیاء کی ترسیل میں موجود لاجسٹک چیلنجز کم ہوں گے۔

پی آئی اے اور بمان ایئر لائنز کے وسیع نیٹ ورک کی بدولت کم لاگت اور معیاری کارگو خدمات فراہم کی جائیں گی، جس سے پاکستانی برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو خطے میں موثر فضائی کارگو سہولیات دستیاب ہوں گی۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خطے میں فضائی نقل و حمل کے نظام کو بھی مضبوط کرے گا۔

Leave a reply