پیپلز پارٹی کا بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ

0
316
پیپلز پارٹی کا بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : پیپلز پارٹی نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسلام آباد میں سرفراز بگٹی کی رہائش گاہ پر ہوا۔

اجلاس میں نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی صادق عمرانی نے کہا کہ عوام نے ہمیں اکثریت دی ہے اس لیے حکومت بنانا ہمارا حق ہے۔

صادق عمرانی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن ہمارے اتحاد میں شامل ہوگی، پارٹی قیادت جو وزیراعلیٰ نامزد کرے گی وہ ہم سب کو قبول ہوگا۔

Leave a reply