پیوٹن نے یورپ کو خبردار کر دیا: روس کے خلاف ہر منصوبہ ناکام!

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی جرنیلوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپی رہنماؤں پر سخت تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض یورپی قیادت روس کے خلاف ماضی کے تنازعات کا بدلہ لینے کی سوچ رکھتی ہے، تاہم روس کے خلاف بنائے گئے تمام منصوبے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ کچھ حلقوں کو توقع تھی کہ روس اندرونی طور پر کمزور ہو کر تقسیم ہو جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا اور ملک اپنی وحدت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مخالف فریق اور اس کے اتحادی مجوزہ امریکی امن منصوبے کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو روس اپنی تاریخی سرزمین کے بارے میں اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال بھی کر سکتا ہے۔
یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب روس اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔









