
ہاٹ لائن نیوز : ملک کو پولیو وائرس سے پاک بنانے کیلیے پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا، انتظامیہ نے شادی، پیدائش، طلاق ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے این او سی سے مشروط کردیا ہے۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ولیج اور نیبر ہڈ کونسلز کے اہم پیدائش، شادی، طلاق اور موت کے سرٹیفیکیٹس کو قطرے پلانے کی تصدیق کیساتھ منسلک کر دیا ہے جو کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کریگا۔









