
ہاٹ لائن نیوز : ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو خاتون ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر منصور ارشد خٹک تعینات تھے جنہیں عہدے سے ہٹا کر سارہ رحمان کو تعینات کیا گیا ہے۔








