پوپ لیو کی جنگ بندی کی اپیل: “جنگ کرنے والوں کی دعائیں خدا نہیں سنتا

کیتھولک مسیحیوں کے سربراہ پوپ لیو نے جنگ کے جواز کے لیے مذہب کے استعمال کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے یہ پیغام پام سنڈے کی دعائیہ تقریب کے دوران سینٹ پیٹرز اسکوئر سے دیا۔
پوپ لیو نے خطاب میں کہا کہ جو لوگ مذہب کے نام پر جنگ کرتے ہیں، ان کی دعائیں خدا نہیں سنتا۔ ساتھ ہی انہوں نے تمام فریقین سے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کی اپیل کی۔
عرب میڈیا کے مطابق، ایران کے بعض رہنما جنگی اقدامات کو مذہبی جواز دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں، جبکہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کی کارروائیوں کو مسیحیوں کے دشمنوں کے خلاف کوشش قرار دیا۔
پوپ کی یہ بیان بازی مذہب کے غلط استعمال کے خلاف ایک واضح پیغام کے طور پر سامنے آئی ہے اور عالمی امن کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔









