
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کےذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں پولیو وائرس کےکیسزمیں اضافہ ہو رہاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں مزیدتین بچے پولیو سےمتاثر ہوگئے ہیں جسکے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایاہےکہ پولیو سےمتاثرہ 2 بچوں کا تعلق بلوچستان جبکہ ایک کاخیبرپختونخوا سےہے۔









