پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی

ہاٹ لائن نیوز : پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے شاپنگ سینٹر میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ نے پورے شاپنگ سینٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، حکام کے مطابق آگ سے شاپنگ سینٹر 100% جل گیا لیکن حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گزشتہ رات لگنے والی آگ پر دو سو فائر فائٹرز کی کوششوں سے کئی گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے بڑے شاپنگ مال میں چودہ سو دکانیں تھیں اور آتشزدگی کے واقعے میں تمام دکانیں جل کر خاکستر ہو چکی ہیں۔









