
انسداد دہشت گردی عدالت، پولیس ریڈ کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے کا کیس ۔۔عدالت نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات سات اے ٹی اے ختم کرنے کا حکم دے دیا
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی ۔
مقدمہ میں ملوث ملزمان اسلم ، شہناز ،شہباز ، راشد ، آصف ،نبیلہ ماریہ، محمد یاسین ،احسان اور آمنہ سمیت گیارہ ملزمان عدالت پیش ہوئے ۔ملزمان کے وکیل نے دلائل دیے کہ پولیس غیر قانونی طور پر وارنٹ لیے بغیر ملزمان کے گھروں میں داخل ہوئی توڑ پھوڑ کی اور تشدد کا نشانہ بنایا
۔ مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات فعال نہیں کرتیں ہیں ۔عدالت ملزمان کے خلاف مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ۔ملزمان کے خلاف تھانہ سندر میں مقدمہ درج ہے









