پولیس ناکے پر دہشت گردوں کا حملہ ؛ 3 افراد جاں بحق

0
182
پولیس ناکے پر دہشت گردوں کا حملہ ؛ 3 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : لنڈی کوتل میں چاروازگئی کے قریب پولیس ناکے پر دہشت گردوں کےحملے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

دہشت گرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اس دوران دہشت گرد فرار ہوگئے۔

پولیس اہلکاروں سمیت تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں تشویشناک حالت میں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

Leave a reply