پولیس اہلکار ساتھی سمیت قتل

0
55

ہاٹ لائن نیوز : نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے چنگ چی رکشے سے پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی کو قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ خیشگی کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکار اور اس کے کزن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت پولیس افسر اشفاق اور اس کے کزن کاظم کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔

Leave a reply