پولیس اسٹیشن کے نقشے اور اسلحہ کے ساتھ پاکستانی نژاد امریکی طالب علم گرفتار

0
111
پولیس اسٹیشن کے نقشے اور اسلحہ کے ساتھ پاکستانی نژاد امریکی طالب علم گرفتار

امریکی ریاست ڈیلاویئر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے شبہے میں حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق 25 سالہ لقمان خان کو 24 نومبر کی رات اُس وقت گرفتار کیا گیا جب پولیس نے کینبی پارک ویسٹ کے علاقے میں ایک ٹرک کو روکا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گاڑی سے باہر نکلنے کے احکامات نہ مانے اور مزاحمت کی، جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔

تلاشی کے دوران ٹرک سے ایک پستول، میگزین اور مبینہ حملے سے متعلق دستاویزات ملی ہیں جن میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس اسٹیشن کا نقشہ، داخلی اور خارجی راستوں کی نشاندہی اور ایک پولیس افسر کا نام درج تھا۔

اگلے روز، ایف بی آئی نے 25 نومبر کو ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے مزید جدید اسلحہ برآمد ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ لقمان خان امریکی شہری اور یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کا طالب علم ہے، جبکہ اس کے خلاف اس سے قبل کسی قسم کا مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ ملزم کو 11 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Leave a reply