پنجاب : پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک سکول بند کرنے کا اعلان

0
306
پنجاب : پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک سکول بند کرنے کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : بڑھتی سموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے، ڈی جی ماحولیات پنجاب نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 4 ڈویژنوں کے 18 اضلاع کے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بارہویں جماعت اور اے لیول تک بند رہیں گے، تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز میں شفٹ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق لاہور، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، گجرات،شیخوپورہ، قصور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال پر ہوگا، جبکہفیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان ، لودھراں، وہاڑی، خانیوال بھی اسکول بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکول بند رکھنے کے فیصلے کا اطلاق 7 سے 17 نومبر تک ہوگا۔

Leave a reply