پنجاب میں نان کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا

0
211
پنجاب میں نان کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں نان کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا ہے، انہوں نے صوبے میں نان کی قیمتوں میں اضافے کی تردید کی اور کہا ہے کہ پنجاب بھر میں روٹی پندرہ روپے اور نان بیس روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نانبائی ایسوسی ایشن سے بات ہوئی ہے، آٹا سستا ہونے کا ریلیف عوام تک پہنچائیں گے،لاہور میں روٹی مزید 1 روپے کی کمی کے بعد پندرہ روپے کی ہو گئی ہے جبکہ تندور مالکان نے نان کی قیمت پانچ روپے بڑھا کر بیس تا 25 روپے کر دی ہے، ذرائع کا کہنا ہےکہ آٹا سستا ہونے کے باوجود لاہور میں بسکٹ، ڈبل روٹی سمیت کسی بھی بیکری آئٹم کی قیمت کم نہیں ہوئی ہے۔

Leave a reply