پنجاب میں فائر سیفٹی نظام کا جامع جائزہ، نئے ایس او پیز تیار کرنے کا فیصلہ

0
67
پنجاب میں فائر سیفٹی نظام کا جامع جائزہ، نئے ایس او پیز تیار کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں فائر سیفٹی نظام کے جامع آڈٹ کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی عمارتوں میں فائر سسٹمز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی ہو سکے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق فائر سیفٹی کے لیے نئے معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) مرتب کیے جائیں گے اور موجودہ حفاظتی نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری دفاتر، اسپتالوں، تعلیمی اداروں اور نجی عمارتوں میں شارٹ سرکٹ سمیت آگ لگنے کے خدشات کا مکمل معائنہ کیا جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ انسانی جانوں اور سرکاری و نجی املاک کے تحفظ کے لیے فائر سیفٹی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a reply