پنجاب بھرمیں بارش کاسلسلہ جاری

0
343
پنجاب بھرمیں بارش کاسلسلہ جاری

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

مختلف اضلاع میں موسلادھار اور ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی اور بارشوں کے سلسلے سے فضائی آلودگی میں بھی کمی آئی۔ حکام نے مزید بارشوں کا الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

گزشتہ رات مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ بارش کی وجہ سے دھند دور ہو گئی ہے اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی آئی ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 265 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے شہر میں مزید بارشوں کے پیش نظر تمام ضروری مشینری اور اہلکاروں کو نکاسی آب کے لیے تیار رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Leave a reply