شہری کے قتل کا ڈراپ سین ؛ بیوی اور سوتیلا بیٹا قاتل نکلے

0
83

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے میں 2 ہفتے قبل قتل ہونے والے شہری کے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کی بیوی اور سوتیلا بیٹا قاتل نکلے۔

گھریلو رنجش کی وجہ سے اس نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ دونوں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق مقتول محمود الحسن کی شادی شازیہ پروین سے ہوئی تھی۔ ساگر علی اپنے سابقہ ​​شوہر سے شازیہ پروین کا بیٹا تھا۔

شازیہ پروین اور اس کے بیٹے ساگر علی نے گھریلو رنجش کی بنا پر محمود الحسن کو منصوبہ بند طریقے سے قتل کیا اور جھوٹی کہانی گھڑ کر اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اور واقعہ کو اندھے قتل کا رنگ دیا۔

ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو مقتول کی بیوی شازیہ اور سوتیلا بیٹا ساگر علی قاتل نکلے۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے موثر تفتیش پر گوجرخان پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

ایس پی صدر نے کہا کہ ملزمان چاہے کتنے ہی ظالم کیوں نہ ہوں وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ گرفتار ملزمان کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

Leave a reply