
ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بارکھان ڈیرہ بگٹی، کوہلو اور فورٹ منرو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلےکی شدت 4.2 ریکارڈہوئی ہے جب کہ زلزلےکامرکز سبی سے 177 کلومیٹردورشمال مشرق تھا، زلزلہ پیما مرکز کیمطابق زلزلےکی گہرائی ایک سوانچاس کلومیٹرہے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔









