
ہاٹ لائن نیوز : پرویز الہی کے خلاف پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس سرکاری وکیل نے مہلت مانگ لی ۔
اینٹی کرپشن عدالت کا ضمانت واپس لینے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے درخواست پر سماعت 31جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ اس کیس میں پراسیکیوٹر نے دلائل دیناہے ، تیاری کے لیے مہلت دی جائے ۔
عدالت نے درخواست پر فریقین کے وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے سابق وزیراعلی چوہدری پرویزالٰہی کی درخواست پرسماعت کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انٹی کرپشن عدالت نے درخواست گزار پرویز الٰہی مقدمہ میں ضمانت منظور کی ، انٹی کرپشن عدالت نے 11 اکتوبر کو حقائق کے برعکس ضمانت کا واپس لے لیا ، انٹی کرپشن عدالت کا ضمانت کا حکم واپس لینا غیر قانونی ہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت انٹی کرپشن عدالت کا 11 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے ، عدالت درخواست کے فیصلے تک انٹی کرپشن عدالت کا فیصلہ معطل کرے۔









