
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پمز ہسپتال سے فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ کے تحت بھرتی کیے گئے 100 سے زائد نرسنگ سٹاف کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا اور زبانی احکامات پر ہاسٹل چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔
برطرفی کے خلاف نرسنگ سٹاف کا کہنا ہے کہ انہیں ایک دن کا نوٹس دے کر برطرف کیا جا رہا ہے جبکہ وہ ہسپتال انتظامیہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کے زبانی وعدوں پر چار ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔ اب ان کی جگہ غیر تربیت یافتہ افراد کو بھرتی کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر کا کہنا ہے کہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے اور اب معاملہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور محکمہ صحت کے درمیان پھنس گیا ہے۔









