پل پرسیلفی کا خطرناک انجام، نوجوان دریائے ستلج میں جاگرا

0
135
پل پرسیلفی کا خطرناک انجام، نوجوان دریائے ستلج میں جاگرا

دریائے ستلج پر واقع پل پر سیلفی لینے کی کوشش میں ایک نوجوان دریا میں گر گیا۔ واقعہ رات تقریباً 2 بجے بھوکاں پتن کے مقام پر پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، پانی کے تیز بہاؤ اور سیلابی کیفیت کے باعث نوجوان کی تلاش میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ دریا میں اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے جس کی وجہ حالیہ بارشیں اور سرحد پار سے چھوڑا گیا پانی بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور خطرناک مقامات پر تصاویر یا ویڈیوز بنانے سے گریز کریں۔ حکام کے مطابق پل پر کھڑے ہو کر تصاویر لینے سے روکا جاتا ہے، لیکن کئی افراد ان ہدایات کو نظرانداز کر دیتے ہیں، جس سے حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات اور متعلقہ ادارے دریا کے بہاؤ پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

Leave a reply