پلاسٹک فیکٹری سے شروع ہونے والی آگ نے دو فیکٹریوں کو لپیٹ میں لے لیا

0
30
پلاسٹک فیکٹری سے شروع ہونے والی آگ نے دو فیکٹریوں کو لپیٹ میں لے لیا

کراچی کے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں قائم متعدد فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے بڑی حد تک قابو پا لیا ہے، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی پر تقریباً 80 فیصد قابو پا لیا گیا ہے، تاہم مکمل کولنگ میں مزید تین سے چار دن لگ سکتے ہیں تاکہ آگ کے دوبارہ بھڑکنے کا خطرہ ختم کیا جا سکے۔
چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ کا آغاز پلاسٹک اور فائر کی ایک فیکٹری سے ہوا، جو بعد ازاں ساتھ موجود ایک اور فیکٹری تک پھیل گئی۔ بروقت امدادی کارروائی کے نتیجے میں تیسری فیکٹری کو محفوظ رکھا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پرانے کپڑوں اور جوتوں کے گودام میں لگنے والی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے، جبکہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں مسلسل کولنگ کے عمل میں مصروف ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آگ گزشتہ شب تقریباً 8 بج کر 40 منٹ پر لگی، جس کے فوراً بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ آگ بجھانے کے لیے تین اسنارکل اور 12 فائر ٹینڈرز استعمال کیے گئے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق صورتحال اس وقت کنٹرول میں ہے، تاہم مکمل کولنگ کے بعد ہی آپریشن ختم کیا جائے گا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply